ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / گاندھی جینتی کے موقع پر سماجی خدمت کے پروگرام میں سرکاری ملازمین کی شرکت لازمی ۔ ایڈیشنل ڈی سی

گاندھی جینتی کے موقع پر سماجی خدمت کے پروگرام میں سرکاری ملازمین کی شرکت لازمی ۔ ایڈیشنل ڈی سی

Wed, 27 Sep 2017 19:43:58    S.O. News Service

کاروار27؍ستمبر (ایس او نیوز) حسب معمول امسال بھی گاندھی جینتی کے موقع پرشمالی کینرا انتظامیہ کی جانب سے ماجالی ساحل سمندر پرسماجی خدمات (شرمدان) کا پروگرام منعقد کیا جائے گا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنراین پرسنا نے کہا ہے کہ اس پروگرام میں سرکاری ملازمین کی شرکت لازمی ہوگی۔ 

بتایاگیا ہے کہ ۲؍اکتوبر کو صبح 6.30بجے ماجالی کے ساحل پر ضلع انچارج وزیر آر وی دیشپانڈے شرمدان کی شروعات کریں گے۔ تمام سرکاری محکمہ جات کے افسران اور عوام کو سماجی خدمت کے اس پروگرام میں شرکت کے لئے کاروار کے ایس آر ٹی سی بس اسٹانڈ سے صبح 6.15بجے خصوصی بسوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔صبح 10 بجے ضلع انچارج وزیر دیشپانڈے مہاتما گاندھی کے مجسمے کی گلپوشی کریں گے۔ 1.30بجے میونسپالٹی کے سامنے والے احاطے میں معذورین تین پہیوں والی سواریاں تقسیم کریں گے۔اس کے علاوہ دیگر کئی پروگراموں میں شرکت کریں گے۔

۳؍اکتوبر کو ضلع کے تمام سرکاری دفاتر اور تعلیمی اداروں میں صفائی مہم چلائی جائے گی۔۴؍اکتوبر سے ۷؍اکتوبر تک ضلع کے تمام عوامی مقامات پر صفائی کی کارروائی انجام دی جائے گی۔اس کے علاوہ گھر گھر پہنچ کرعوام کو کچرے کی نکاسی کے سلسلے میں معلومات فراہم کی جائیں گی۔


Share: